بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے سے ٹریفک حادثات معمول بن گئے

کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے جس کے باعث قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں گزشتہ روز رکھنی کے قریب بواٹہ کے مقام پر ٹرک الٹنے کے باعث راہ گیر جمل خان جاں بحق جبکہ بچی زخمی ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹرک اور گاڑیوں کے الٹنے کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ 5افراد زخمی ہوئے ہیں بلوچستان پنجاب نیشنل ہائی وے کی عدم توجہی کے باعث قومی شاہراہ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کے باعث یومیہ ہزاروں کی تعداد میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیا ں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے