بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے،سردار عبدالرحمن کھیتران

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ لورالائی میں گزشتہ دنوں پیش آنے والا اغوا کا واقعہ لین دین کا تنازعہ تھا گزشتہ روز طلبائکے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں آئندہ اجلاس میں رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محمد نور مسکانزئی کی شہادت ایک انتہائی دلخراش سانحہ ہے حکومت نے واقعے کی تحقیقات کیلئے جی آئی ٹی تشکیل دی ہے بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب کے حوالے سے صوبائی حکومت کو ایک دھیلہ تک نہیں دیا ہم کسی سے بھیک نہیں مانگ رہے جو صوبے کا حق ہے اس کا مطالبہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت کے وسائل انتہائی محدود ہیں سیلاب متاثرین کو دوبارہ انکے پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے دو سال لگیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے