اسمبلی اجلاس جسٹس (ر)محمدنورمسکانزئی اورلورالائی میں شہید ہونے والے طالب علم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جسٹس (ر)محمدنور مسکانزئی اور لورالائی میں شہید ہونے والے طالب علم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ پیر کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ اور وفاقی شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس (ر)محمد نور مسکانزئی کی شہادت اور لورالائی میں پیش آنے والے واقعے میں طالبعلم اسرار اوتمانخیل کی شہادت کے واقعات پر ایوان میں فاتحہ خوانی کی گئی۔