نکاح سنت رسولؐ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر گناہوں سے بچا جاسکتا ہے،عنایت کاسی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سماجی و سیاسی رہنماوں نے کہا ہے کہ نکاح سنت رسولؐ ہے جس پر عمل پیرا ہوکر گناہوں سے بچا جاسکتا ہے، کفری قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ہمیں ملکر ناکام بنانا ہوگا۔ یہ بات سیاسی و سماجی رہنما ملک عنایت کاسی،ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان محمد جوادڈوگر،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ سیدمحمد ہاشم موسوی، جمعیت علماء اسلام (نظریاتی) کے صوبائی امیر مولانا عبدالقادر لونی، علامہ حسن مبلغ نے اتوار کو مقامی شادی ہال میں شادیاں کمیٹی کوئٹہ کے زیرہتمام 17ویں اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں 16جوڑوں کی اجتماعی شادی کی گئی اورانہیں دلہنوں کو جہیز کا سامان دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدؐ کودنیا کے لئے رحمت بناکر بھیجا حضرت محمدؐ خاتم النبین ہیں ان جیسی ہستی نہ ان سے پہلی آئی ہے اور نہ آئندہ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نکاح سنت رسولؐ ہے جس پر عمل کرکے نوجوان گناہوں سے بچ سکتے ہیں اسلام نے صاحب استعطاعت افراد کو4شادیوں کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادیاں کمیٹی کی جانب سے اجتماعی شادیوں کا انعقاد ایک احسن اقدام ہے جس میں مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ جن غریب بچوں اور بچیوں کے والدین کے اخراجات اٹھانے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں فی سبیل اللہ شادیاں کرائی جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ کفری قوتیں مسلمانوں کے خلاف سازشوں اورانہیں دینی اقدار سے دور کرنے کی ناپاک کوکوششیں کر رہی ہیں جنہیں ہمیں ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلوچستان ہمارا وطن ہے اس کی تعمیر و ترقی اور خوسحالی کیلئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے صوبے میں بسنے والی تمام اقوام آپس میں بھائی بھائی ہیں جنہیں لڑانے کی سازشیں کی جاتی رہیں ہیں ہمیں ملکر دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے