عوامی خواہشات پر بلوچستان میں تمام لیویز چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا،میرعبدالقدوس بزنجو

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا کسی اور پراجیکٹ کیساتھ موازنہ نہ کیا جائے،ہم سب کو اس منصوبے کو کامیابی کی جانب گامزن کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لانی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو بیرک گولڈ کارپوریشن کی منعقدہ تقریب میں ریکوڈک منصوبے کی معاہدے کے بارے میں ضلع چاغی کے قبائلی معتبرین سابق صوبائی وزیر سخی میرامان اللہ نوتیزئی،سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج،سابق ناظمین ملک محمد اعظم محمدزئی،سردار شوکت علی ایجباڑی،میر حاجی عرض محمد بڑیچ،قبائلی سردار محی الدین خان محمد زئی،حاجی رفیق ساسولی،محمد اشرف حسنزئی،کاظم بلوچ اور واحد بخش شیرزئی کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو اس منصوبے کو کامیابی کی جانب گامزن کرنے کیلئے اپنی توانائیاں بروئے کار لانا چاہیے کیونکہ یہ اللہ پاک کی جانب سے ایک عظیم تحفہ ہے اور اس منصوبے کے آغاز سے ضلع چاغی کا نقشہ بدل جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملازمتوں میں ضلع چاغی کے نوجوانوں کو ترجیح دی جائیگی کسی کیساتھ انصافی نہیں ہوگی عوامی خواہشات پر بلوچستان میں تمام لیویز چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی دی جائیگی انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کا کسی اور پراجیکٹ کیساتھ موازنہ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریکودک منصوبہ بلوچستان اور بلخصوص ضلع چاغی کی ترقی میں نیک شگون ثابت ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے