عمران خان کی سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے،عطا تارڑ
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے عمران خان کی سیاست جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے۔اتوار کو نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا ذاتی مفاد کیلئے قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کررہے ہیں، یہ قومی اسمبلی بھی نہیں جانا چاہتے اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔ آج جھوٹے شخص کو شکست ہوگی، عمران خان اپنی ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کے بجائے خود کو ٹھہرائیں۔
عطا تارڑ بولے کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ بہت کم ہے، میدان کھلاڑیوں کا نہیں سنجیدہ سیاست کا میدان ہے، عمران خان نے سیاست بچائی ہم نے ریاست بچائی ہے۔ جب ضمنی الیکشن کا رزلٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔اُن کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے حالات انڈر کنٹرول ہیں کہیں اکا دکا واقعات ہو رہے ہیں۔