ضمنی انتخابات، ووٹوں کی گنتی جاری، پولنگ اسٹیشنز سے نتائج موصول ہونا شروع
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)ملک بھر میں قومی اسمبلی کی آٹھ اور پنجاب اسمبلی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد اب غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی دو، پنجاب کی چار اور سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، پولنگ کے بعد اب ووٹوں کی گنتی اور غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔
تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہے جن میں سے 7 نشستوں پر خود عمران خان بطور امیدوار ہیں جبکہ ایک نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
این اے 22 مردان
این اے 22 مردان 33 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 5770 اور مولانا قاسم 5612 پر ہیں۔
این اے 24 چارسدہ
این اے 24 چارسدہ سے 54 پولنگ اسٹیشن کے نتائج عمران خان کے 9608 اور ایم ولی کے 7880 ہیں۔
این اے 31 پشاور
این اے 31 سے 148 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان کے 29575 کے ساتھ پہلے اور غلام بلور کے 16176 دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 108 فیصل آباد
این اے 108 کے 60 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 13750 ووٹ لے کر آگے مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی 10083 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118 ننکانہ صاحب
حلقہ این اے 118 کے 14 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتاٸج کے مطابق پی ٹی آٸی امیدوار عمران خان 2496 ووٹ لے کر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل کے2147 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 157 ملتان
ملتان کے حقلہ این اے 157 کے 30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسی گیلانی 7528 کے ساتھ پہلے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار مہربانو 6171 دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 237 کراچی
این اے 237 ملیر کے 40 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 4154 ووٹ لے کر آگے، پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ 2778 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ ٹی ایل پی کے سمیع اللہ خان 477 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 239 کراچی
این اے 239 کورنگی کے 7 پولنگ اسٹیشن غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 646 ووٹ لے کر آگے، ایم کیو ایم کے سید نیئر رضا 163 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔