سابق جسٹس محمد نور مسکابزنی شہادت ایک بڑا نقصان ہے،سردار سر بلند خان جوگیزئی
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سر بلند خانجوگیزئی نے سابق چیف جسٹس بلوچستان بائی کورٹ و چیف جسٹس وفاقی شریعت کورٹ پاکستان جسٹس محمد نور مسکالونی پرخاران میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کرنے پر افسوس اور رنج غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق جسٹس محمد نور مسکابزنی ایک ایماندار اور مخلص انسان تھے انکی شہادت ایک بڑا نقصان ہے جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت خاران و علاقے کے لئے ایک بڑاقومی نقصان ہے جو شائد کبھی بھی پورا نہ ہوسکے پیپلز پارٹی بلوچستان انکی شہادت سے ایک سانحہ پہنچاہے شہید چیف جسٹس محمد نور مسکانزنی نے انتہائی محنت سے نام و مقام پایا تھاوہ ایک سچے اور ملنسار انسان تھے۔انہوں نے صوبے اور ملک میں تمام فیصلے انصاف میرٹ اور غیر جانبداری کے ساتھ دئے انہوں نے شہید کے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ پاک جسٹس محمد نور مسکانزلی کے درجات بلند فرما کر پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اورانکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا ء فرمائے۔