ریکوڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کا گیٹ وے ثابت ہوگا منصوبے کے حوالے سے ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے خصوصی ان کیمرہ سیشن کا اہتمام کیاگیا جبکہ ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے سی ای او مارک بریسٹو سے اراکین صوبائی اسمبلی کی بالمشافہ ملاقات کا اہتمام بھی کیاگیا ہے تاکہ صوبے کے ایک کروڑ بیس لاکھ عوام کے منتخب نمائندوں کو ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے براہ راست اعتماد میں لیا جائے تاکہ ان کے ذہنوں میں کوئی ابہام نہ رہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنی جانب سے سی ای او /پریذیڈنٹ بیرک گولڈ کاپوریشن مسٹر مارک بریسٹو اور ان کی ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں بات چیت کرتے ہوئے کیاقائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈوکیٹ، قائم مقام سپیکر صوبائی اسمبلی بابر خان موسیٰ خیل صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی،سینٹر محمد عبدالقادر اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بھی ظہرانے میں شرکت کی اس موقع پر مسٹر مارک بریسٹو نے ظہرانے میں شرکت اور بلوچستان کے منتخب نمائندوں سے براہ راست ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ کے شکرگذار ہیں کہ انہوں نے اس ملاقات کا اہتمام کیا اور انہیں منصوبے کے حوالے سے عوامی نمائندوں کو معلومات فراہم کرنے کا موقع دیاانہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر مکمل یقین رکھتے ہیں کہ ریکوڈک پاکستان اور بلوچستان کا قومی اور قیمتی اثاثہ ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کا فائدہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام تک پہنچایا جائے اس منصوبہ پر ابتدائی طور پر ان کی کمپنی 40سال تک کام کرے گی تاہم اس منصوبے کی مدت 100سال سے بھی زیادہ ہے انہوں نے کہا کہ معاہدہ کرنا، دستاویزات تیار کرنا اور ان پر دستخط کرنا سرمایہ کاری کے شعبہ میں عام سے بات ہے تاہم اس طرح منصوبے کے سٹیک ہولڈرز سے براہ راست گفتگو کرنا نہایت اہم ہے ان کی کمپنی دنیا کے مختلف ملکوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت کان کنی کے شعبہ میں کام کررہی ہے تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وہ کسی ملک اور صوبے کے عوامی نمائندوں سے ملاقات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کمیونٹی، صوبوں اور ملکوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں جسے یہاں سی ایس آر کا نام دیا جاتا ہے ہم چاغی اور ریکوڈک میں تعلیم، پینے کے پانی، صحت، ووکیشنل تعلیم، انسانی وسائل کی ترقی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے بلوچستان کے نوجوانوں کو کان کنی کے شعبہ میں ٹیکنیکل ٹریننگ کے ذریعہ ہنر مند بنایا جائے گا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے اور آئندہ آنے والے دنوں میں بلوچستان کے نوجوان ہی ریکوڈک منصوبے میں ایگزیکٹو کی حیثیت سے بھی کام کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی یونیورسٹیوں میں منرل ڈویلپمنٹ کے شعبوں کے قیام میں بھی ان کی کمپنی سرمایہ کاری کرے گی سی ای او بیرک گولڈ کارپوریشن نے کان کنی کے شعبہ میں اہم ترین ملک چلی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ 100سال پہلے چلی بھی چاغی ہی کی طرح تھا تاہم آج معدنیات کے شعبہ میں چلی کی نمایاں اہمیت ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ چاغی کو بھی اس کے معدنی وسائل کے تناظر میں چلی کے برابر لایا جاسکے اس موقع پر صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے ریکوڈک معاہدے کے فوائد اور دیگر امور سے متعلق سوالات بھی کئے گئے جن کے مسٹر مارک بریسٹو نے تفصیلی جوابات دیئے اراکین اسمبلی کی جانب سے ریکوڈک معاہدے پر وزیراعلیٰ کے مؤثر کردار کو خراج تحسین پیش کیاگیا قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیزعقیلی نے اراکین اسمبلی کو ریکوڈک منصوبے اور معاہدے کے مالی وا قتصادی فوائد اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے