جوبائیڈن کاپاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان ہمار ے دشمن بھارت کالقمہ ہے،امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ امریکی صدرجوبائیڈن کاپاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان خودمختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت و بلیک میلنگ کاحربہ،ہمار ے دْشمن بھارت کالْقمہ ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ ھم نے آزادی اس کے آقاء GBسے اللہ تعالی کی مددعوام کی طاقت سے چھینی ہے اس کادفاع بھی جانتے ہیں روکھی سوکھی کھائینگے ایٹم بم بچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت تو جاپان کی دْنیا میں سب سے اچھی ہے مگرخوداری و خود مختاری امریکہ کے سامنے پالتو بلی کی طرح ہے شکر ہے نیوکلر پروگرام کی وجہ سے ہم دْشمن کی نگاہوں میں کانٹا دوست کیلئے سر مہ ہیں ورنہ بھارت کے پڑوسیوں کا انجام بھوٹان و نیپال و سری لنکا،بنگلہ دیش و مالدیپ کے گھروں کے دروازے ہی نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے