جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مستردکردیا،یوسف رضا گیلانی

ملتان(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے۔ملتان میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسٰی گیلانی کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکر گزار ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا تھا، الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ؟ اگرجیت کر استعفیٰ ہی دینا ہے، یہ مقابلہ گیلانی اورقریشی کے درمیان نہیں تھا، ہمارا مقابلہ عمران خان کے بیانیے سے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیےکو مسترد کردیا ہے، ہمیں پارٹیوں کا فائدہ نہیں سوچنا، ملک کا فائدہ سوچنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے