جماعت اسلامی ہی عوام کومسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتے ہیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ امریکہ پاکستان کا کھلا دشمن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں میں انکے غلام بہت ہیں امریکہ نے آج تک پاکستان وعالم اسلام کا ساتھ نہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیاہے حکمرانوں کو قرض دیکر عوام پر ٹیکسز ومہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں۔نبی مہربان کی سیرت پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔جماعت اسلامی عدل وانصاف کا اسلامی حکومت قائم کرکے پاکستان کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنائیگی۔بدعنوانی،آمریت نے ملک وملت کو بہت نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ حکمران واپوزیشن ایک دوسرے پر الزامات لگاکر عوامی مسائل حل کرنے سے غافل ہورہے ہیں عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں بلوچستان کو ریگستان بنانے والے حکومتوں میں چلے آرہے ہیں جماعت اسلامی ہی عوام کومسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتے ہیں۔ آپؐ کی زندگی ہمارے لئے تاقیامت لازوال،بہترین اور حسین زندگی ہے، امت مسلمہ نے جب تک آپؐ کی سیرت کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کی تعمیر کی تو اللہ نے انہیں عظمت عطاکی اور جب بے وفائی کا راستہ اختیار کیا تو ذلت ورسوائی ان کا مقدر ٹھری،آج بھی ہم اگر سربلندی اور اغیار کی غلامی سے نجات چاہتے ہیں تو اپنی زندگیوں کو سنت رسولؐ کے مطابق ڈھالیں،سنت سے دوری کا نتیجہ ہے کہ آج سندھ تباہی اور بربادی کا نمونہ پیش کررہی ہے۔ حکمرانوں کے دل میں ہمارے لئے کوئی رحم نہیں پوری دنیا سے آئی ہوئی امداد کو بھی ہڑپ کیا جارہا ہے، یہ صورتحال پچاس سالوں سے ظالموں،لٹیروں کا ساتھ دینے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے آج ہمارے گھرمحفوظ ہیں نہ شہر،سیرت رسولؐ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جس کو اختیار کرکے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔آپؐ نے جو انقلاب برپا کیا اور تھوڑے سے عرصے میں پوری دنیا پر اسلام کے بابرکت نظام کی حکمرانی رائج ہوگئی،دین کو محض نماز،روزے،حج سمیت عبادات کا مجموعہ سمجھنے کی بجائے ہم اس کو دنیا کے ہر شعبے میں نافذ کرنے کی جدوجہد کریں تو آج بھی نہ فقط طاغوتی،سودی معاشی نظام،آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ مہنگائی،بھوک،بدحالی،کرپشن،اقرباپروری سمیت تمام برائیوں کاجڑ سے خاتمہ ہوسکتا ہے۔دین سے دوری اور حضورؐ کی سنت کو چھوڑنے کی وجہ سے آج بلوچستان سمیت پورا ملک بدترین حالات کا شکار ہے اور عوام سیلاب،بارشوں،مہنگائی جیسے عذاب بھگت رہے ہیں اسلئے ظالموں،جاگیرداروں،کرپٹ سیاستدانوں کی بجائے اب جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کو ووٹ کے ذریعے اقتداری ایوانوں میں بھیج کر ملک اور عوام کی خدمت کا موقع دیں تاکہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے مملکت خداداد کو حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے