ایران کی جیل میں آتشزدگی سے چار قیدی ہلاک، 61 زخمی

تہران(ڈیلی گرین گودر)ایران کی جیل میں آتشزدگی کے نتیجے میں چار قیدی ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران کی جیل میں رات گئے قیدیوں کے مابین جھگڑے کے بعد آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، ایران کی سرکاری خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں دھویں کے باعث دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئیں، 10 قیدیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جیل کے اندر موجود ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد رپورٹ کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے، جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اس جیل میں زیادہ تر سیاسی اور دوہری شہریت والے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے، امریکا نے 2018 میں اس جیل کو بلیک لسٹ کیا تھا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں یہاں قیدیوں کے ساتھ ناروا سلوک کے الزامات لگاتی رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے