الیکشن کمیٹی نے نیشنل پارٹی ضلع گوادر کی نئے کابینہ کا اعلان کردیا

گوادر (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی ضلع گوادر کا اجلاس ضلعی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر فیض نگوری نے کی، اجلاس میں ضلع بھر سے پارٹی کونسلران نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ سیشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس کے آخر میں کونسلران نے نئے کابینہ کا کا انتخاب عمل میں لایا، الیکشن کمیٹی کے پاس ضلعی کابینہ کے لئے ایک پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کر دی، ان کے مد مقابل کسی دوسرے پینل یا شخص نے کسی عہدے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے، الیکشن کمیٹی نے نئے کابینہ کا اعلان کردیا جس کے مطابق غفور ہوت ضلعی صدر، یوسف عبدالرحمان نائب صدر، محمد حیاتان جنرل سیکریٹری، اکرم رمضان،ڈپٹی سیکریٹری، محمد رفیق جمعہ فنانس سیکریٹری، اسحاق محمود لیبر سیکریٹری، زبیر غفار ہوت رابطہ سیکریٹری، عبدالباقی انفارمیشن سیکریٹری، درمحمد امورِ نوجوان و اسپورٹس سیکریٹری، زویا احمد،خواتین سیکریٹری اور مولابخش ایم بی سوشل میڈیا سیکریٹری بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے