گنداواہ، درگاہ فتح پور شریف موبائل سروس دی جائے،اہلیان علاقہ

گنداواہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مشہور علاقے ضلع جھل مگسی ضلعی ہیڈکوارٹر گنداواہ میں واقع درگاہ فتح پور شریف میں آج کے جدید دور میں بھی موبائل سروس کی بنیاد سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ علاقے کے عوام کو شدید تکلیف سامنا کرنا پڑا رہا ہے یاد رہے کہ درگاہ فتح پور شریف میں ہر سال سائیں سید رکھیل شاہ صوفی القادری (رح) کا سالانہ بڑا عرس مبارک ہوتا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں پورے پاکستان سے زائرین شرکت کرتے ہیں اور یہ وہ علاقہ ہے جو پورے پاکستان میں مشہور ہیں صوبہ بلوچستان کی سب سے درگاہ کا اعزاز بھی اس علاقے کو ہیں لیکن بڑے افسوس کے ساتھ آج کے جدید دور میں بھی موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بنیاد سہولت سے محروم ! انٹرنیٹ تو بہت دور کی بات موبائیل سروس تک موجود نہیں علاقے کے عوام میڈیا کے ذریعے بار بار ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ذمہ داران اور ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان کے مشہور علاقے درگاہ فتح پور شریف میں موبائل سروس کی بنیاد سہولت دے کر اس دیرینہ مسئلہ کو حل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے