پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کا نفاذ ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو پی او ایس سے منسلک ہونا ہوگا، سردارعلی خواجہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے ممبر پبلک ریلیشن سردار علی خواجہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف کی تمام پالیساں ملکی مفاد کو مد نظررکھ کر بنائی جاتی ہیں جبکہ ان پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کا فائدہ بھی دیکھا جاتا ہے تا کہ انہیں نقصان نہ ہو ایف بی آر نے ہمیشہ قانونی طریقے سے تجارت کرنے والوں کو سہولیات و تحفظ ہی فراہم کیا ہے، پوائنٹ آف سیل ڈیوائس کا نفاذ ناگزیر ہے، کاروباری برادری کو پی او ایس سے منسلک ہونا ہوگا،مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم کی دسویں کمپیوٹرائزڈقراعہ اندازی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیف کمشنر انلینڈ ریونیوبلوچستان شاہد محمود شیخ نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔تقریب میں کمشنر انلینڈریونیو بلوچستان رحمت اللہ خان درانی،کمشنر اپیل بلوچستان عبدالمالک درانی،کمشنر ودہولڈنگ عبدالرحمن خلجی،کلکٹر کسٹم سمیع الحق،چیئرمین بی آر اے یعقوب خان،ڈی آئی جی پولیس قمر الرحمن،سابق کمشنر اکبر بگٹی، انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ،ایوان صنعت و تجارت کے صدرعبداللہ اچکزئی، پاک ایران چیمبر کے صدرحمد اللہ ترین،کوئٹہ چیمبر کے سابق صدر ملک ندیم کاسی،عبدالباقی کاکڑ،انکم ٹیکس بار کے صدر محمد آصف،صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین،جنرل سیکرٹری نعیم رمضان سمیت سرکاری افسران،نجی کمرشل بنکوں کے حکام سمیت دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں کمپیوٹرائزڈ ڈرا کیا گیاایف بی آرکے ممبر پبلک ریلیشن سردار علی خواجہ نے پی اوایس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور کہا کہ دنیا میں غیر دستاویزی اکانومی کا کوئی تصور نہیں ہمارا بھی ڈاکومنٹڈ اکانومی کے سوا کوئی چارہ نہیں ایف بی آر بزنس کمیونٹی کے ساتھ تعلق مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی تمام پالیساں ملکی مفاد کو مد نظررکھ کر بنائی جاتی ہیں جبکہ ان پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کا فائدہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ انہیں نقصان نہ ہو کیونکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہمیشہ قانونی طریقے سے تجارت کرنے والوں کو سہولیات و تحفظ ہی فراہم کیا ہے،مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہے، ٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے،کسی بھی ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیر ہوتی ہے،ایف بی آر میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام امور کمپوٹرئزڈ کردئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل پی او ایس کے9قراعہ آندازیاں ہوچکی ہیں جبکہ دسویں قرعہ اندازی کوئٹہ میں کی گئی تاکہ یہاں کی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی بہتر معیشت کے لئے کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور تاجر برادری کے تعاون سے پوائنٹ آف سیل نظام کوبھی فعال کیا جارہا ہے جبکہ پوائنٹ آف سیل نظام کو فعال بنانے کے لئے بزنس کمیونٹی کا تعاون درکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے