پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں : خرم دستگیر

گوجرانوالہ : وزیر توانائی خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے امریکی صدر کے بیان سے متعلق سوال کا جواب دیا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کے بیان کی کوئی بنیاد نہیں وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی پروٹیکشن کی بین الاقوامی ایجنسیاں ایک مرتبہ نہیں درجنوں مرتبہ تصدیق کرچکی ہیں، ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم بالکل محفوظ ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ ہمارے ایٹمی پروگرام پر پوری طرح ہر قسم کی پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے