مشکل گھڑ ی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں : فرانسیسی سفیر

فرانس کے سفیر نیکولس گیلوئے نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑ ی میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں۔کراچی میں فرانسیسی سفیر نے اہلیہ کے ہمراہ قائداعظم ہاؤس اور میوزیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے ہم نے مشینری منگوائی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشین 50 ہزار لیٹر یومیہ گندے اور کھارے پانی کو میٹھا کرے گی۔فرانسیسی سفیر نے مزید کہا کہ قائداعظم ہاؤس میں شروع کیے جانے والے پراجیکٹس خوش آئند ہیں، پاکستان اور فرانس کے تعلقات ہمیشہ سے بہتر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے