اوتھل ، ڈکیتی کی واردات، چورنقد رقم،سونے کے زیورات ودیگرقیمتی اشیاء لے کرفرار
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کا مضافاتی علاقہ جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا،اوتھل میں احمد شیخ کے گھر میں رات گئے بڑی ڈکیتی کی واردات، چور نقد رقم،سونے کے زیورات و دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اوتھل کے نواحی علاقے آہورہ میں احمد شیخ کے گھر میں رات گئے بڑی ڈکیتی کی واردات، گھر میں موجود افراد نے چوروں کو پکڑنے کی کوشش اور مزاحمت کی لیکن چور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اوتھل شہر اور بازار جبکہ اوتھل کے مضافاتی علاقوں وایارو، آہورہ اور یونین کونسل کہنواری میں چوری کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ اتنی وارداتوں اور اوتھل اس کے نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد نے اپنی رٹ قائم کر رکھی ہے۔ لیکن اوتھل کے لاڈلے SHO نے چوروں کو کھلی چھوٹ دے کر خود خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور شہری و دیگر مضافاتی علاقے کے لوگ اب خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس،ڈی آئی جی قلات رینج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا فوری نوٹس لے کر اور چوروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔اور SHO کا فوری تبادلہ کرکے کسی فرض شناس پولیس افسر کو SHO اوتھل تعینات کرکے اوتھل اور اس کے نواح میں امن وامان اور سکون قائم کیا جائے۔