10 نئی جین ایکپرٹ مشینیں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کے لئے فراہم کر دی گئی ہیں،ڈاکٹر آصف شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 4 نئی موبائل وینز کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کی اسکریننگ شروع اور 10 نئی جین ایکپرٹ مشینیں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کے لئے فراہم کر دی گئی ہیں،بلوچستان کے تمام ٹی بی مراکز کی سولرائزیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ یہ بات انہوں نے گلوبل فنڈ،یوایس ایڈ اور جے ایس آئی کی معاونت سے بین الصوبائی ٹی بی پروگرام کے سہ ماہی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر مصطفی جمال قاضی ڈپٹی این سی ڈاکٹر مطاہر شاہ، صوبائی کوارڈنیٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر آصف شاہوانی سمیت تمام صوبائی منیجرز اور ڈاکٹر عرفان رئیسانی پراجیکٹ منیجر بلوچستان گلوبل فنڈ نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں شریک چاروں صوبوں کے ٹی بی پروگرام کی پیشرفت اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیااورتمام مسائل اور چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے منیجرڈاکٹر آصف شاہوانی نے بلوچستان میں ٹی بی کی صورتحال سے اجلاس کے شرکا کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص اورانہیں علاج معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا رلایاجارہا ہے،بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 4 نئی موبائل وینز کے ذریعے ٹی بی کے مریضوں کی اسکریننگ شروع کر دی گئی ہیے اور 10 نئی جین ایکپرٹ مشینیں ٹی بی کے مریضوں کی تشخیص کے لیے فراہم کی گئی ہیں انہو نے کہا کہ بلوچستان کے تمام ٹی بی مراکز کی سولرائزیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے،تین ایم ڈی آر ٹی بی Drug Resistant TB سینٹرز بنادیئے ہیں اور بلوچستان میں ٹی بی کے مراکزکی تعداد 112 سے بڑھا کر 210 کردی جائے گی۔ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ٹی بی پروگرام کی ٹیمیں اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کر رہی ہیں جس کی وجہ سے کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔یو ایس ایڈ، جے ایس آئی اور بین الصوبایی ٹی بی پروگرام نے صوبائی منیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف شاہوانی کے اقدامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے