بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے،میرضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیرداخلہ میر ضیاء اللہ نے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکہ پر شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے۔ مشیرداخلہ نے ڈپٹی کمشنر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے میر ضیاء اللہ لانگو نیملک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کی ایما پر بننے والے دہشتگردی کے منصوبوں کو خاک میں ملا گے جبکہبزدل دشمن کوبزدلانہ کارروائیوں سے کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہو سکتا ہم اس قسم کے بزدلانہ اقدام کو اپنے رستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔ اور بلوچستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ہر سازش کا ڈٹ کے مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ بیرونی اندرونی سیکیورٹی چیلنجز کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا مشیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصانات صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔