اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف سینیٹ میں احتجاج، پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس میں احتجاج کیا اور پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اعظم سواتی کو رہا کرو کی نعرے بازی کی۔سینیٹر افنان اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی تو کورم نامکمل ہونے پر اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

بعدازاں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور پی ٹی آئی سینیٹرز ڈپٹی چیئرمین کے چیمبر پہنچے اور اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔سینیٹر اعجاز چوہدری نے بتایا کہ اعظم سواتی نے پیغام بھیجا ہے کہ جو ان کے ساتھ ہوا ہے بہتر ہے کہ ان کو گولی مار دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے