ہرنائی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) ہرنائی کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد۔لیویز حکام کے مطابق جمعرات کو ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے علاقے ذالوان تنگی سے محمد کاظم نامی شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔لیویز کے مطابق مذکورہ شخص مقامی کوئلہ کان میں 15 دن پہلے بطور چوکیدار رہا ہے جس کے بعد اس نے کام چھوڑا تھا۔لیویز نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔