گوادر پورٹ اتھارٹی نے نیویگیشن چینل ڈریجنگ کی دیکھ بھال کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000 انجنوں کی فراہمی کے لیےدرخواستیں طلب
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر پور اتھارٹی نے نیویگیشن چینل کی مینٹیننس ڈریجنگ اور چھوٹی ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000 انجنوں کی فراہمی کے لیے متعلقہ شعبوں میں تجربہ رکھنے والی فرموں اور ٹھیکیداروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ اہل بولی دہندگان اپنی تکنیکی اور مالیاتی تجاویز الگ الگ سیل بند لفافوں میں تمام متعلقہ تفصیلات اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ 11 نومبر 2022 کو صبح 11 بجے تک اتھارٹی کے کیمپ آفسمیں جمع کراسکتے ہیں جہاں پر بولی دہندگان یا ان کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔پورٹ اتھارٹی نے متعلقہ فیلڈ میں تجربہ رکھنے والی فرموں /ٹھیکیداروں جو مالی طور پر مستحکم ہوں اور چھوٹی ماہی گیری کی کشتیوں کے لیے 2000 انجنوں کی سپلائی کے لیے مقررہ ٹینڈر دستاویزات کے مطابق اہل ہیں۔اہل ٹینڈر دہندگان اپنی تکنیکی اور مالیاتی تجاویز الگ الگ سیل بند لفافوں میں تمام متعلقہ تفصیلات اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ دفتر میں 25 اکتوبر 2022 کو صبح 11 بجے کراچی میں جمع کرا سکتے ہیں۔ دونوں ٹینڈرز میں کل پراجیکٹ لاگت کا 2 فیصد بیانیہ مالیاتی تجویز کے ساتھ پے آرڈر/بینک ڈرافٹ کی شکل میں منسلک کرنا ہوگا جو اتھارٹی کے نام پر ہوگا اور اس کے بغیر بولی پر غور نہیں کیا جائے گا۔