پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی بڑی تباہی نہیں ہوئی جتنی حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے،میر جان محمد جمالی

اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی بڑی تباہی نہیں ہوئی جتنی حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام، مختلف این جی اوز اور محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کرنے اور متاثرین کے علاج و معالجہ مفت بہترین کرنے پر ان کی خدمات کو سراہاتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے خانپور پل کے مقام پر بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام(بی آر ایس پی)کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کے دورے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ کیمپ میں بی آر ایس پی کی ٹیم اور کیمپ میں موجود مریضوں سے ملاقات کر کے کیمپ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بی آر ایس پی کی ٹیم،پی ایس اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے اجمل خان ناصر،پی اے عبدالحمید جمالی اور پی پی ایچ آئی کے بابر خان جمالی سمیت محکمہ صحت کا عملہ موجود تھا۔ قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مختلف اداروں سے ملکر کام کر رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اتنی بڑی تباہی نہیں ہوئی جتنی حالیہ سیلاب کی وجہ سے ہوئی ہے،نصیرآباد ڈویژن کے اضلاع کچھی،صحبت پور جعفرآباد،اوستہ محمد اور جھل مگسی میں بڑے پیمانے پر دریائے گھگی دریائے بولان اور پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلوں نے کچھی کینال ربی کینال کو توڑتے ہوئے پٹ فیڈر کینال میں سیلابی پانی داخل ہونے سے ضلع صحبت پور کو مکمل طور پر ڈبونے کے بعد سیلابی پانی سندھ سے آنے والے سیلابی ریلے سے ملکر ضلع اوستہ محمد اور تحصیل گنداخہ کو مکمل طور تباہ کر گیا۔جس سے نصیرآباد ڈویژن میں لاکھوں ایکٹر پر کاشت چاول اور جوار کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے جبکہ کے ڈویژن کے لاکھوں گھر مکمل طور پر زمین بوس ہو چکے ہیں۔جن کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت اور غیر ملکی ممالک کے تعاون کے بغیر نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب اور کسان طبقہ شدید متاثر ہوئے ہیں۔جن کی بحالی کیلئے حکومت بلوچستان وفاق کے ساتھ ملکر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان علاقوں میں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام، مختلف این جی اوز اور محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم کرنے اور متاثرین کے علاج و معالجہ مفت بہترین کرنے پر ان کی خدمات کو سراہاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے