سبی شہر میں سوئی گیس کی پریشر میں کمی کے خلاف آل سیاسی جماعتوں کی علامتی بھوک ہڑتال پانچویں روز میں داخل

سبی(ڈیلی گرین گوادر) سبی شہر میں سوئی گیس کی پریشر میں کمی کے خلاف آل سیاسی جماعتوں اور سوشل ورکرز عوام کی علامتی بھوک ہڑتال سید نور احمد شاہ،سردار زادہ ابراہیم خان باروزئی کی سربراہی میں آج پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے،گیس پریشر میں تیزی،زونل منیجر کاتبادلہ اور شہر میں جاری ترقیاتی اسکیمات کی مکمل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،چوتھے روز علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں مختلف سیاسی و قبائلی شخصیات علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے،مختلف شخصیات نے بھوک ہڑتالی کمیپ میں آکر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آل سیاسی جماعتوں سوشل ورکر زعوام کی سبی شہر میں گیس پریشر میں کمی اور منیجر سوئی گیس کے زونل منیجر کے تبادلے اورشہر میں جاری ادھوئے اسکیمات کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال آج پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے چوتھے روزعلامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں سید نور احمد شاہ،سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی،میر حبیب رند،بار کونسل کے محمد اقبال مرغزانی،رشید احمد ایڈووکیٹ سمیت دیگر افراد کو ہارپہنا کر علامتی بھوک ہڑتال پر بیٹھایا گیا اس موقع پر علامتی بھوک ہڑتالی کمیپ میں مختلف شخصیات سیٹھ حسین خجک،ٹکری محمد اسلم جتوئی،محمد دین مری،میر غلام رسول دھرپالی مگسی،حاجی عبدالستار رند،ماما اللہ بخش مری سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے آکر یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اس موقع پراظہار یکجہتی اور مظاہرین سے سید نور احمد شاہ،سردار زادہ محمد ابراہیم باروزئی،میر حبیب رند،محمد اقبال مرغزانی ایڈووکیٹ، محمد رشید ایدووکیٹ،ٹکری محمد اسلم جتوئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک سبی میں گیس پریشر میں کمی کے مسلے کو حل نہیں کیا جائے اور زونل منیجر کے تبادلے اور شہر میں جاری ادھورے ترقیاتی اسیکمات کو مکمل نہیں کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آج گیس پریشر کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کاسلسلہ چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے لیکن اس اہم مسائل کو حل کرانے کے لئے کوئی بھی ذمہ دار سنجیدہ نظر نہیں آرہا ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کئے گئے ہیں تو ہم پنے احتجاج کو سوموار سے وسیع کریں گے مقررین نے کہا کہ انتظامیہ گیس پریشر کمی,لوڈشیڈنگ حل کرانے میں دلچسپی نہیں لے رہی جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں مقررین چار روز گزرنے کو ہیں انتظامیہ کے کسی نمائندے نے رابطہ نہیں کیا مقررین انتظامیہ بے بس اور لاچار نظر آرہی ہے مقررین نے کہا کہ اب ہم آئندہ کا لائحہ عمل سخت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے