جیل تو کیا جان دینے کیلئے بھی تیار ہوں،عمران خان
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ٓزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے۔ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ زیادہ دیرنہیں جلد کال دینےوالا ہوں کیونکہ اب چوروں کے خلاف پوری قوم کھڑی ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ آزادی کی کال پرسب سے آگےمیں خود ہوں گا کیونکہ ہم تیاری کریں،سیاست نہیں جہاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زنجیریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں جبکہ آزادی ملتی نہیں چھیننی پڑتی ہے جیل تو کیا جان دینے کیلئے بھی تیار ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امریکا میں بھیک مانگ رہا ہے کہ پیسے دو ورنہ تباہ ہوجائیں گے، وزیراعظم کوشرم نہیں،ملک کانام بدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سازش کے تحت چوروں کومسلط کیا گیا اور امریکی غلاموں کوہمارے اوپربٹھایا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہا تھا کہ 60فیصد کابینہ ضمانت پرہے جبکہ مجرم کوگورنرسندھ بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چور30سال سے ملک لوٹ رہے تھے، ملک کا پیسہ لوٹ کرباہر جائیدادیں بنائی گئیں۔
عمران خان نے کہا کہ بزدل انسان کبھی لیڈرنہیں بن سکتا بلکہ وہ نوازشریف بن جاتاہے اور نوازشریف مشکل آنے پردم دباکرلندن بھاگ جاتاہے۔انہوں نے کہا کہ میں ان چوروں کےخلاف کھڑاہوں اس لیے میرے خلاف ہر روز نیا مقدمہ درج ہوجاتا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونےکاوقت آگیا ہے۔