جماعت اسلامی عوام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،سراج الحق
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں احتساب نام کی کوئی چیز نہیں بچی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے برباد ہو چکے ہیں جبکہ ڈھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب کے لیے ہسپتال میں علاج تک دستیاب نہیں ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمران پوری طرح ایکسپوز ہو گئے ہیں، مصنوعی آکسیجن پر نظام نہیں چل سکتا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کرے گی جبکہ جماعت اسلامی آئین و قانون کی بالادستی اور عوام کے لیے جدوجہد بھی کر رہی ہے۔