جعفرآباد میں سیلابی ریلوں سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام اخری مراحل میں داخل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں سیلابی ریلوں سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام اخری مراحل میں داخل ہوگیا،19اکتوبر کو ٹرائل ٹرین کے ذریعے مرمت کئے گئے ٹریک کی جانچ پڑتال کی جائے گی،25اکتوبر سے جعفرایکسپریس کے پشاور سے مچ تک چلائے جانے کا امکان ہے۔بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد انے والے سیلابی ریلوں کے باعث سبی سے جیکب آباد تک سو کلومیٹر ریلوے ٹریک بری طرح متاثر ہوا تھا جس کی مرمت کاکام پچھلے ڈیڈھ ماہ سے جاری ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سیلابی ریلوں سے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام آخری مراخل میں ہوگیا، توقع کی جارہی ہے اٹھارہ اکتوبر تک مرمت کاکام مکمل ہونے کے بعد انیس اکتوبر کو ریلوے ٹریک پر ٹرین چلاکر جانچ پڑتال کی جائے گی، ریلوے حکام کی جانب سے ریلوے ٹریک کو فٹ قرار دیئے جانے کے بعد 25اکتوبر سے پشاور سے جعفرایکسپریس مچ تک چلائے جانے کا امکان ہے،ہرک کے مقام پر گرے ہوئے ریلوے پل کی مرمت کاکام 31دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ٹرینوں آمدورفت کوئٹہ سے بحال ہوجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے