آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف اہلکاروں اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج لوگوں کی بحالی اورمشکلات کے خاتمے تک خدمت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کی فضائی نگرانی بھی کی۔ سندھ آمد پر کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نےآرمی چیف کااستقبال کیا۔