کوئٹہ ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر اپ ڈیٹ کیا جائے گا،فہیم یار خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر فہیم یار خان،کارگو منیجر احسن گلریز ترین اور منیجر ٹرمینل کوئٹہ صہیب احمد نے کہا ہے کہ کوئٹہ ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس کے بعد ائیرپورٹ پر 24/7فلائٹس آپریشن ممکن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے عہدیداران و ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدر حاجی عبداللہ اچکزئی،سنیئر نائب صدر حاجی آغا گل خلجی،نائب صدر سید عبدالاحد آغا و دیگر نے سول ایوی ایشن کے حکام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ زاہدان اور کوئٹہ جدہ تک براہ راست فلائٹ آپریشن وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے بزنس کمیونٹی کو آمد و رفت اور کاروباری معاملات میں آسانی ہوگی ایران کے دو نجی کمپنیوں کی جانب سے کوئٹہ زاہدان فلائٹس آپریشن کیلئے استدعا کی گئی ہے ان کی درخواستوں پرنظر ثانی کی جائے۔انہوں نے کارگو کرایوں میں کمی بارے بھی بتایا اور کہا کہ کوئٹہ ائیر پورٹ کی توسیعی منصوبے پر کام کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہیے۔اس موقع پر سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر فہیم یار خان ودیگر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ائیر پورٹ پر جاری توسیعی منصوبے کا کام جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر 2022 تک کام مکمل جبکہ 31 مارچ کو آپ ڈیٹ کیا جائے گا جس کے بعد 24/7فلائٹس آپریشن ممکن ہوگا اور ہر طرح کے کارگو و دیگر جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کر سکیں گے انہوں نے کارگو کرایوں کی کمی بارے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی سول ایوی ایشن کی ترجیحات میں شامل ہیں اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے