ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی میرلیاقت لہڑی کو نیشنل پارٹی میں شمولیت کی دعوت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے میر لیاقت لہڑی کی نیشنل پارٹی سکریٹریٹ میں تفصیلی ملاقات۔ ملکی سیاسی اور علاقائی صورتحال سمیت دلچسپی کے دیگر موضوعات بھی زیر بحث رہے۔ مرکزی صدر نے میر لیاقت لہڑی کو باقاعدہ نیشنل پارٹی میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے پارٹی کے مرکزی قیادت کے ہمراہ لیاقت لہڑی سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کیا تھا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ لہڑی خاندان سے ہمارے بہت ہی گہرے سیاسی مراسم رہے ہیں اور لہڑی خاندان نے کوئٹہ میں ہر مشکل گھڑی میں قوم پرست سیاست اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ساتھیوں کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ میر لیاقت لہڑی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارٹی کے مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کھاکہ ہماری اور نیشنل پارٹی کی سوچ میں کوئی فرق نہیں ہم عوام کی طاقت اور سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں انھوں نے کھاکہ وہ اپنے لوگوں اور ہم خیال سیاسی دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد نیشنل پارٹی کی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، صوبائی صدر رحمت صالح بلوچ، نیاز بلوچ، ریاض زہری، سید عمران تارن، علی احمد لانگو، ملک نصیر قمبرانی، عبیداللہ لاشاری، بی ایس او بلوچستان کے صدر ملک بابل، میر ہزار خان لہڑی، حافظ سعید لہڑی اور دیگر ساتھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے