وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ قازقستان پہنچ گئے

آستانہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ قازقستان پہنچ گئے۔ سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔وزیر اعظم 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایشیا بھر کے ممالک کے درمیان بات چیت کے لئے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔ وزیراعظم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو بھی اجاگر کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم مختلف سیکا رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

سیکا بین الحکومتی عمل ہے جس میں پورے ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں۔ 1992 میں قائم سیکا ایشیائی براعظم میں امن، سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔ سیکا باہمی تعاون کے ذریعے علاقائی استحکام اور خوشحالی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

سیکا پانچ وسیع ڈومینز کے تحت اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دیتا ہے۔ ڈومینز میں اقتصادی جہت، ماحولیاتی جہت، انسانی جہت، نئے چیلنجز، خطرات اور عسکری و سیاسی جہت شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے