عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں،حاجی محمد خان طور اوتمانخیل

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں، ماضی میں لورالائی کوبری طرح نظر انداز کیا گیا اب لورالائی کی بنیادی مسائل پر خصوصی توجہ دے کر ان کو حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔یہ بات انہوں نے لورالائی میں عوامی وفود اور کھلی کچہری سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیروزگار نو جوانو ں کو میرٹ پر ملازمتیں فراہم کی گر رہی ہے اور انشاء اللہ اپنے دور کے آخر تک لورالائی سے بیر وزگاری ختم کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہو جاونگا۔انہوں نے کہا کہ لورالائی میں پینے کا صاف پانی کا مسلہ بھی حل کرکے دم لیں گے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال اس پہلے کھنڈرات میں تبدیل تھا اب ہسپتال فعال ادویات موجود ہے اور اب جدید مشنری موجود ہونے وجہ سے بیک وقت کئی اپریشن ہوتے ہیں، لورالائی کے لوگوں کے صحت کے مسائل اب کوئٹہ اور پنجاب کی بجاے لورالائی میں حل ہوتے ہیں لورالائی کو تر قی کے حوالے سے ایک ماڈل ضلع بناہیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ لورالائی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر ناقص میڑیل اور کوتائی برداشت نہیں کر یں گے اور نہ ہی سست روی کی اجازت نہیں دیں گے سرکاری آفیسران ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں تاکہ ترقی کا یہ عمل پاتکمیل پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ سیلاب سے متاثرین کاسروے مکمل ہوچکاہے مو جودہ صوبائی حکومت متاثریں ن کے نقصانات جلداز جلد ازالہ کرکے ان کے بحالی کا کام جلد مکمل کر یگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے