جیل جانے کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں،عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں۔وزیراعظم ہاؤس کے فون لائنز کی سرویلنس ہوتی ہے ٹیپ کر کے ریلیز کرنا غلط ہے ۔ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت کے لیے عدالت کے حکم پر ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ سماعت سے قبل صحافی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا کہ ضمانت نہ ہوئی تو پھر؟ عمران خان نے جواب دیا کہ جیل کیلئے میں ہر وقت تیار ہوں۔
انہوں نے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ عارف علوی نے واضح کہا ہے جو ان کے بیان کو توڑ مڑور کے پیش کیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی نے واضح کیا کہ سائفر آیا تھا۔انہوں نے سوات کے حالات کے بارے میں سوال پر جواب دیا کہ بارڈر سیکیورٹی کے معاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔خیبرپختونخوا حکومت بہت عرصے سے کہتی رہی مگر کچھ نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کے فون لائنز کی سرویلنس ہوتی ہے ٹیپ کر کے ریلیز کرنا غلط ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آڈیو کون لیک کر رہا ہے کس پر آپ کو شک ہے۔ جواب میں عمرانخان نے کہا۔تحقیقات میں سب سامنے اجائے گا مجھے بھی شک ہے سب قوم کے سامنے آجائے گا ۔لکھ کر دے دیتا ہوں صرف ہماری فنڈنگ قانونی ہے، باقی سب کی 2 نمبر ہے۔ہماری اور ساری پارٹیوں کی فنڈنگ اکٹھی چیک کی جائے گی۔افسوسناک بات ہے چیف الیکشن کمشنر ان کی فنڈنگ سامنے نہیں لارہاکیونکہ یہ ان کے گھر کا آدمی ہے۔