بلوچستان میں سماجی سیکٹر کے مختلف شعبوں میں ریسرچ اسٹڈیز کی اشد ضرورت ہے،ثناء درانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن و سماجی کارکن ثناء درانی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں آکسفیم کے ویمن وائیس اینڈ لیڈرشپ پروگرام کے تعاون سے ملک کے مختلف شیروں میں کی گئی سماجی شعبوں کی ریسرچ اسٹڈیز کے پروگرام زیر اہتمام ایچ آر ڈی این ڈبلیو لیب اور بلوچستان ویمن بزنس ایسوسی ایشن کے پروگرام میں سول سوسائٹی مختلف این جی آوز کے نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی سیاسی اور بنیادی انسانی ترقی کے لئے ڈیٹا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ جب تک بنیادی معلومات نہیں ہونگی تب تک خواتین کے لے سماجی معاشی معاشرتی اور سیاسی ترقی کے لئے احداف کا رکھنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اس لئے بلوچستان میں سماجی سیکٹر کے مختلف شعبوں میں ریسرچ اسٹڈیز کی اشد ضرورت ہے تاکہ نا صرف حکومت کے پاس اپڈیڈڈ معلومات ہوں بلکہ سماجی اداروں اور سول سوسائٹی بھی انسانی ترقی خصوصاً خواتین کے لئے نئے نئے پروگراموں کے احداف اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی شکل میں پائے تکمیل تک پہنچا سکیں پروگرام میں ایکنامک ڈیویلپمنٹ ان دی لجسلیشن ریکگارڈنگ ڈس ایبلیٹی ان پاکستان بائی پی ایم ایچ اے، جینڈر اینڈ پاور ان ڈیجیٹل اسپیس چینجیز اور ڈییفرنٹ شیڈ بائی ایف جے ڈبلیو یو، ڈومیسٹک اینڈ ہوم بیسڈ ورکرز ولنرایبلیٹی ڈیورنگ کویڈ 19 اینڈ رول آف ڈیجیٹل میڈیا بائی لمس اور ایکسپلورنگ چینجینگ فارم آف جینڈر ایشوز ان اربن کونٹیکسٹ آف پاکستان بائی لمس نے میں عالمی وبا کرونا کے بعد خواتین پر اسکے براہراست اثرات کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں کئی گئی ریسرچ اسٹڈیز آن لائین شرکاء کے ساتھ شئیر کی گئیں جسے سراہا گیا اور مختلف این جی آوز اور سول سوسائٹی کی طرف سے بلوچستان کے تناظر میں نہایت اہم تجاویز بھی سامنے آئیں پروگرام میں ایچ آر ڈی این کی ڈاکٹر ڈاکٹر ناصرہ ملک بی ڈبلیو بی اے کی ثناء ڈبلیو لیب کی نمرہ ملک گل حسن درانی ضیاء بلوچ،میر بہرام بلوچ نے بھی سوالات تجاویز اور منعقدہ اسٹڈیز پر خیالات کا اظہار خیال کیا۔