کسے معلوم تھا عمران خان فرش اور نواز شریف عرش پر ہوں گے،اعتزاز احسن
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف ،شہباز شریف اور مریم کے کیسز ایسے جیسے تلی پر لکھے ہوئے ہیں۔صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماضی کے علاوہ کوئی پیشں گوئی نہیں ہوسکتی، کوئی چھ ماہ پہلے یہ کہہ سکتا تھا کہ ساری بساط الٹی ہوگی،کیا کسی کو پتہ تھاکہ عمران خان فرش اور نواز شریف عرش پر ہوں گے؟
انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی والد نوازشر یف کے ساتھ لندن میں موجود ہیں جو اپارٹمنٹس میں بیٹھے ہمارا منہ چڑھا رہے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کہتے ہیں لانگ مارچ والے دن اس نے اسلام آباد کے اطراف میں حصار بنا لینا ہے، رانا ثنااللہ لوگوں کے مال سے بھرے ہوئے کیٹینر کھڑے کررہے ہیں، اگر وہ حصار فصیل اور ایک قید خانہ بن گئی تو کیاہوگا؟
اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری شرافت کی سیاست کررہےہیں، دونوں تمیز اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے دنیا بھر میں بھاگتا پھر رہا ہےجب کہ ہمارے وزراتو سیلاب متاثرین کی دا د رسی کے لیے نکل ہی نہیں رہے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب لونڈی اور انجینئرنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔