کراچی یونیورسٹی طلبہ میں تصادم، 2 زخمی، 3 گرفتار

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی یونیورسٹی میں نقاب پوش گروہ نے کینٹین میں موجود طلبہ پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، واقعے میں 2 طلبہ شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے تین طلبہ کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں جھگڑے کے دوران طالبعلموں نے آزادانہ طور پر ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا استعمال کیا، واقعے میں ملوث 3 طلبہ کو حراست میں لے لیا گیا۔

جھگڑے کے دوران زخمی ہونیوالے ایک طالب علم کے مطابق 20 سے 25 نقاب پوش لڑکوں نے بلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا، دو طلبہ کے سر پھٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے