ڈھاڈر پولیس کی کاروائی،8کلو گرام چرس برآمد ملزم گرفتار

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف گھیرا تنگ کردیا،رواں ہفتے چوتھی کامیابی آٹھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات مہم کے تحت ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل ڈھاڈر بلک شیر مری ایچ ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال،انچارج سی آئی اے خیر محمد بنگلزئی بمعہ ٹیم اے ایس آئی علی نواز ایچ سی ممتاز احمد ایچ سی مولا بخش کانسٹیبلان شاہ زمان کاشف علی اوردیگر کی کاروائی ملزم نزیر احمد ولد پیر جان قوم رخشانی سکنہ نوشکی کو دوران چیکنگ موٹر سائیکل کی سیٹ سے 8 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے گرفتا کرلیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی بلک شیر مری اور ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی بلوچستان کی انسداد منشیات مہم کے تحت ڈھاڈر میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہے روزانہ کی بنیاد پر جائیں سے پر سخت چیکنگ جاری ہے اور مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر ہے رواں ہفتے ڈھاڈر پولیس کی مسلسل چوتھی بڑی کاروائی ہے جس میں آج کی کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور مشتبہ موٹر سائیکل کو تحویل میں لیکر تلاشی کے دوران اسکے سیٹ سے آٹھ کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے منشیات فروشوں کے خلاف انسداد منشیات مہم کے تحت کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے