وندر میں سیلاب متاثرین خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے نارواسلوک کے خلاف سراپا احتجاج
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) وندر میں سیلاب متاثرین خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے نارواسلوک کے خلاف سراپا احتجاج،قومی شاہراہ وندر سے بند کرکے روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وندر میں سیلاب متاثرین خواتین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف وندر شہر سے مین قومی شاہراہ کو تمام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گ?یں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا خواتین مظاہرین کی بے انکم سپورٹ پروگرام کے ڈپٹی ڈایکٹر عبدالوحید شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈاریکٹر عبدالوحید شاہ کو لسبیلہ تبادلہ نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا مظاہرین خواتین کا مذید کہنا تھا کہ ڈپٹی ڈاریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ کے ڈائریکٹر ایک نااہل اور اپنے سرکاری فرائض سے مرتکب پائے گئے آفیسر ہیں ایسے آفیسر کا لسبیلہ سے فوری طور پر تبادلہ کیا جائے تاہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر عبدالوحید شاہ سے جا?ز مطالبات پرکامیاب مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ عام ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا۔