وزیراعظم شہباز شریف 12 – 13 اکتوبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف 12 سے 13 اکتوبر کو قازقستان کا دورہ کریں گے اور وہ آستانہ میں سیکا سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہو گا۔وزیر اعظم شہبازشریف 13 اکتوبر کو سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور وہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیکا کی اہمیت کو واضح کریں گے۔ سیکا 1992 میں قائم ہوئی تھی جس میں ایشیا کے 27 ممالک شامل ہیں اور پاکستان سیکا کے بانی ارکان میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے