نوابزادہ گزین مری نے سیشن کورٹ کوہلوسے عبوری ضمانت حاصل کرلی
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری اغواء کے مقدمے میں ایک لاکھ مچلکے پر عبوری ضمانت حاصل کرلی وہ منگل کے روز کوہلو کے سیشن کورٹ میں پیش ہوے جہاں نوابزادہ گزین مری کے وکیل ایڈوکیٹ میر عطاءاللہ مری نے مقدمے کی پیروی کی اور عدالت نے ایک لاکھ مچلکے کے عوض سابق صوبائی وزیر داخلہ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ انکے خلاف بے بنیاد الزام بنا کر سیاسی مقدمہ قائم کیا گیا ہےجو کاہان کی آبادکاری میں روکاوٹ ڈالنے اور قوم کو پسماندہ رکھنے کی سازش ہے انہوں نے بتایا کہ میرے والد مرحوم نواب خیر بخش مری نے اپنے حیات میں جنگیز مری کو تمام معاملات سے دور کردیا تھا انہوں مذید کہا کہ جلا وطنی کے دوران میرے خلاف بے شمار جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے بالخصوص میاں نواز شریف ، چودہری نثار علی خان ، ثناء اللہ زہری اور سرفراز بگٹی نے مجھے جیل میں رکھا لیکن تمام کیسز میں بری ہوا ہوں کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہے ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ نے بغیر کسی تحقیق کے ایف آئی آر درج کرلی ہے