قلات میں چاقو اور ڈنڈوں سے وار سے ایک شخص قتل

قلات (ڈیلی گرین گوادر)قلات میں نا معلوم افراد نے چاقو اور ڈنڈوں سے وار کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات قلات کے نواحی علاقہ مغلزئی میں نا معلوم افراد نے محمد انور ولد محمد یعقوب قوم مغل سکنہ مغلزئی کو چاقووؤں اور ڈنڈوں سے وار کر کے قتل کر کے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے