صحافی اپنے قلم کے ذریعے مسائل اجاگر کرتے ہیں،ڈپٹی کمشنر قلات

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں صحافی اپنے قلم کے زریعے مسائل اجاگر کرتے ہیں ہم ایک ٹیم ورک کے زریعے قلات کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر منگچر محمد حنیف نورزئی، صحافی آغا قادر شاہ، عبداللہ لہڑی،ظہیر احمد، محمد اکرم مینگل،محمد یوسف مینگل،امجد سلامی،نبی بخش انجم اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ قلات کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صحافیوں کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور صحافی ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کرینگے جس سے مسائل آسانی سے حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صحافی شہر کے مسائل کی بہتر انداز میں نشاندھی کریں تو ان مسائل کو اپنے دستیاب وسائل میں حل کرنے کی کوشش کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے