راولپنڈی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر – رانا ثنا اللہ وزیرداخلہ ہیں جو کہیں بھی جان بوجھ کر روپوش نہیں

راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وارنٹ منسوخی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ وزیرداخلہ ہیں جو کہیں بھی جان بوجھ کر روپوش نہیں۔تفتیشی افسرنے رپورٹ میں کہاکہ رانا ثنا اللہ روپوش ہیں جو درست نہیں۔وکلا کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کےجاری وارنٹ میں فیصل آباد کا ایڈریس ہے۔رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں ۔وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی سے حاصل کیے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وارنٹ گرفتاری آرڈر واپس لے کر تفتیشی افسر کو ضمانتی مچلکے وصول کرنیکا حکم دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے