بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوگئے۔صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے 4 اضلاع میں کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 1.67 فیصد رپورٹ کی گئی، کوئٹہ میں بھی کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 2.00فیصد رپورٹ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے