آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں : اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں۔وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صدر آئینی کردارکے منافی مقاصدکےحصول کے لیے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔