اسدعمر سے سید ظہور احمد آغا کی ملاقات،سیاسی امور،تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا کی ملاقات،سیاسی امور،تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر سے سابق گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ملاقات کی، ملا قات میں سیاسی امور،تنظیمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق گور نر بلو چستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان میں سیاسی و تنظیمی معاملات پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بریفنگ دی۔ سید ظہور احمد آغا نے کہاکہ بلوچستان سے بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہشمند ہیں،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی طے شدہ طریقہ کار کے تحت ان عمائدین کی پارٹی میں شمولیت کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے۔اسد عمر نے کہاکہ تحریک انصاف نے اچھی ساکھ،شہرت اور صلاحیتوں کے مالک افراد کو ہمیشہ خوش آمدید کہابلوچستان میں تحریک انصاف کا مستقبل نہایت روشن،صوبے کے عوام کو ٹھوس سیاسی پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ امیدواروں کا انتخاب چیئرمین تحریک انصاف کا استحقاق ہے،بہترین قابلیت اور ساکھ کے حامل افراد میدان میں اتارے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے