وڈھ ، لیویز فورس کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ایک ملزم گرفتار

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار کی تحصیل وڈھ میں قومی شاہراہ پر لیویز فورس کے جوانوں نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی قیادت اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈبل ڈور گاڑی سے دو بوریاں منشیات کے برآمد کرلی جن کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس سے بھی زیادہ ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے کاروائی میں گاڑی قبضے میں لی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ کاروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات انسانی جانوں کے لئے کسی بھی دیمک سے کم نہیں ہے اس مکروہ دھندہ کی کسی صورت اجازت نہیں اور پھر منشیات کا خضدار سے سمگلنگ ہونا یہ ناممکنات میں سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایات کے تحت خضدار میں لیویز فورس انسداد منشیات کے خلاف مسلسل کام کررہی ہے اور حالیہ دنوں میں ہمیں اس میں بہت بڑی کامیابی بھی ملی ہے۔ آج کی کاروائی پر انہوں نے لیویز اہلکاروں کو شاباشی دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ منشیات کے سدباب کے لئے یہ کاروائیاں آئندہ بھی اسی طرح جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی مسلسل و شب روز اس مشن میں لگے ہیں کہ خضدار سے منشیات کی سمگلنگ ہر صورت میں روکا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان سمگلرز کے خلاف حکمت عملی کے تحت شب و روز کام کررہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے باعث خضدار کے حدود میں داخل ہونے والے منشیات فروش بھر صورت گرفت میں آہی جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی روز و ہفتوں کی مسلسل کاروائیوں کے بعد آج ایک اور کاروائی میں بڑی کھیپ لیویز کے قبضے میں آگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے