ذاتی فنڈ سے شہداء زہری ٹرسٹ کے زریعہ پانچ ہزارخاندانوں کوامدادی فراہم کرچکے ہیں ، نواب ثناء اللہ خان زہری

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور مین شامل ہے مملکت خداداد پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہماری سیاست کا محور غریب عوام کی حقیقی خدمت ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے وفد سے ملا قات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسماعیل زہری انفارمیشن سیکریٹری نصراللہ شاہوانی سینئر رہنما میر ذاکر علی باجوئی میر عبدالوہاب زہری میر زاہد احمد زہری حاجی عبیداللہ قمبرانی عبدالحمید زہری عبدالحی زہری عبدالمالک باجوئی و دیگر رہنماء شامل تھے۔ ملا قات میں پارٹی امور سمیت علاقائی سیاست دیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم بلوچستان کے نو جوانوں تعلیم کی زیور سے اراستہ کرنے کیلئے مزید شہید سکندر زہری جیسے یونیورسٹی بنائینگے تاکہ بلوچستان کا نوجوان ہرجگہ اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوائیں نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور انکے نقصانات کا ازالہ کرنا میرے ترجیہات میں شامل ہین انہونے کہاکہ مین اپنے ذاتی فنڈ سے شہداء زہری ٹرسٹ کے زریعہ پانچ ہزار خاندانوں کو امدادی فراہم کرچکے ہیں نواب ثنائاللہ خان زہری نے پارٹی رہنماؤن کو کہاکہ پارٹی کو متحرک کریں پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقارعلی بینظیر بھٹوکے پیغام کو عام کریں عوام کے امیدون کا محور پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے